ابنا: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاک امريکا تعلقات نہايت اہم ہيں ليکن ان کي نوعيت کا فيصلہ پارليماني سفارشات کي بنيادپرکياجائےگا. ہفتہ وار نيوز کانفرنس ميں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کےبعد نیٹو کی سپلائی بحال ہو سکتی ہے- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امريکا باہمي تعلقات ميں بہتري چاہتے ہيں. پاکستان دہشت گردي کيخلاف پرعزم ہے ليکن قومي خودمختاري پرکوئي سمجھوتہ نہيں کياجائيگا. پاکستانی پارلمنٹ کے اراکین نے بدھ کو پاکستان کے بارے میں امریکہ کے امتیازی رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے باہمی احترام کی بنیادپر پاکستان اور امريکا کے درمیان تعلقات پر زور دیا-سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے کے بعد گزشتہ چار ماہ سے پاکستان اور امريکا کے تعلقات سخت کشیدہ رہے ہیں-....... /169
29 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 305439
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ملکي خودمختاري پر کوئي سمجھوتہ نہيں کرےگا،